مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مصطفی عامرقتل کیس کےمرکزی ملزم ارمغان کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز گھرسےڈیجیٹل اوردیگردستاویزات تحویل میں لیےتھے تاہم شواہد ملتے ہی سب سے پہلے ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ ارمغان کو باقاعدہ گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیم ارمغان سے ایک غیر رسمی ملاقات کرچکی ہے تاہم گھر سے برآمد سامان سے ٹیکنیکل ٹیم کو کیس میں مدد حاصل ہوگی، برآمد دستاویزات سے کئی ایسے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گھر میں پارکنگ سے گاڑی تحویل میں لی جبکہ 18 لیپ ٹاپ، گرافک کارڈ اور فور جی بولٹ ڈیوائس ملی ساتھ ہی متعدد شناختی کارڈز کی کاپیاں، بینک کو لکھے گئے لیٹر بھی ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران اصغرقریشی کے نام کے اسلحہ لائسنس کی کاپی ، متعدد انوائسز، سیل اور ٹیکس سرٹیفکیٹ اور دستاویزات برآمد ہوئی جبکہ ارمغان اور کامران قریشی کے آن لائن اکاونٹس کی ڈائری بھی ملی۔