رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس شروع

کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں اور اب تک کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ اجلاس میں علمائےکرام، مذہبی امور کے ممبر اور ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد العزیز اپنی ٹیم کےساتھ شریک ہیں۔ حکومت ملک بھر ایک ساتھ رمضان اور عید منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہے، اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے کہا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو صبح پانچ بجکر پینتالیس منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے ہوگی تو کل چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا تاہم رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔