مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی افسرتفتیشی افسرانسپکٹر محمدعلی نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کیلئے جےآئی ٹی بنادی گئی ہے ، ڈی آئی جی مقدس حیدر جے آئی ٹی کے انچارج ہیں۔ یاد رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں وزیراعلی ہاوس میں کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ایس آئی یو طلب کیا گیا ہے۔ جاوید عالم اوڈھو متعلقہ حکام کو پیش رفت پر بریفنگ دیں گے جبکہ ڈی آئی جی مقدس حیدر چھاپے سے اب تک تفصیلات بتائیں گے۔ ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بڑے راز اور نام اگلے تھے، ایس ایس پی شعیب میمن ساحر کی تفتیش کا مکمل احوال بتائیں گے، ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت بھی مانگی جائے گی۔ سندھ حکومت نے اگر اجازت دی تو بڑے ناموں کی گرفتاری ہوسکے گی تاہم کل آئی جی سندھ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے سامنے پیش ہوں گے اور کیس کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ْ