پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کی گئیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق 9 دودھ بردار گاڑیوں میں 30 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا ہے، 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 1 لاکھ 45 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سکھن بھینس کالونی کے باڑے میں زہریلا دودھ پلا کر مویشی چوری کا منصوبہ بنانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے نمونے حاصل کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی، جس میں بتایا گیا کہ دودھ میں زہر کے اجزا پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر کسی نے ملازمین کے پینے کیلئے رکھے دودھ میں پاؤڈر نما سفوف ملایا تھا۔ تاہم پولیس نے معاملہ حل کرانے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن، زہریلے کیمیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ باڑے کے ملازمین نے ملزمان کیساتھ ملکرمویشی چوری کا منصوبہ بنایا، مبینہ طور پر ملازمین نے زہریلا دودھ پلا کر چوری کی واردات کرنا تھی۔ ایم ایل اورپورٹ کے مطابق دودھ میں زہر شامل تھا جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی موقع سے دودھ کے نمونے اکھٹے کرلیے تاہم حراست میں لئے گئے ملوث افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔