بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ کے پی سے متعلق خاص ہدایت

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ کے پی کا ساتھ دینے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے اتحاد پر پارٹی رہنماؤں کو تاحال کوئی واضح پالیسی نہیں دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنما اب بھی علی امین گنڈاپور کے مخالف ہیں۔