پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ

 کراچی میں مقیم ترکیہ کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے عالمی ادارے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تجارت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جو 1.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.4 ارب ڈالرز ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔ ڈی ٹیکس نے تبدیلی کے خواہشمند کراچی کے نوجوانوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل ترکی نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈی جی سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ سمیت آئی ٹی، میڈیکل اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔