قصور:رفتاری وین نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، وین میں سوارافراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے .تفصیلات کے مطابق قصور میں رائیونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، وین میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ڈرائیور کو نیند آنے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 30لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
