19

ایل اوسی پر بھارت کی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ، 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار احمد نور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں اور بھارتی فوج،ایجنسیوں کی بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وقار احمد نور کا کہنا تھا کہ بھارت کی نہتے شہریوں پر فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ ہے، بھارت ایل او سی پر دھماکا خیز مواد کی نقل وحمل اور استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2016 کے بعد ایل اوس ی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، رکھ چکری، بٹل اور دیگر علاقوں میں آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات ہوئے۔ وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ ایل اوسی پر بھارتی تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، 4 تا 6 فروری بٹل سیکٹر، راولاکوٹ میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مکار چالیں چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن اسے پاک فوج کی جانب سےمنہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ وزیر نور نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائیاں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارت کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور علاقے میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں