ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا برمی ڈکیت گروہ کا رکن گرفتار

کورنگی پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا شہری کو قتل کرنے والے ڈکیت کو ضیا کالونی سے پکڑا گیا، جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گروہ سے ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نورعالم سے شہری عارف کے قتل میں استعمال ہونے والی نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے 9 جنوری کو 2 ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، ملزم نورعالم کا دوران تفتیش متعدد ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔