12

کراچی میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں، عورتوں اور بچوں کے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا شہر کے کسی سگنل پر خواجہ سرا،بھکاری مرد خواتین یا بچے موجود نہ ہوں۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز پربھکاریوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا اور بھکاری شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں، ان تمام افراد کیخلاف کارروائی جائے جو شہریوں کی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ خیال رہے شہری نے بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں