6

کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

 سچل پولیس اور اے وی ایل سی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزم ایک پیر معذور اور بیساکھیوں کے سہارے چلتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کے قبضے سے چوری شدہ کار بھی برآمد کی گئی ہے۔ یہ ملزم مسروقہ کاروں کو شکارپور میں گروہ کے حوالے کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کار چلا کر لے جاتے ہوئے پیچھا کرکے گرفتار کیا گیا۔ اس نے دھوکا دینے کے لیے کار پر جعلی رجسٹریشن نمبر ATY-462 لگایا ہوا تھا جب کہ اصل رجسٹریشن نمبر ATT-840 ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزم کی بیساکھیاں بھی مسروقہ کار کے اندر ہی موجود تھیں جب کہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں