5

پنجاب میں دھند کا راج : متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث لاہور میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے کیونکہ دھند کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث مجموعی طور پر لاہور آنے والی ایک پرواز منسوخ اور 7سے زائد دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ اس حوالے سے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کا شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز بھی شدید دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کا ٹائم ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ کراچی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 منسوخ ہوگئی۔ دبئی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ مشہد سے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایچ ایچ 7207 تین گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔ لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن پرواز ایس وی 739 دس گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 410 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں