5

روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ، شوہر کو لینے کے دینے پڑ گئے

پولیس حکام نے بتایا کہ روٹھی بیوی کو منانے کیلیے گولی لگنے کا بہانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا، ملزم علی رضا نے خود پر فائرنگ ہونے کا بہانہ بنایا تھا۔ ملزم نے تیز دھار آلے سے زخم بنا کر 15 پر خود کو گولی لگنے کی اطلاع دی، علی رضا کے مطابق فائرنگ کا بہانہ اس لیے بنایا کہ ناراض بیوی واپس گھر آ جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران فائرنگ کی اطلاع جھوٹی نکلی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر 50 سالہ شوہر نے خود کو گولی مار کر جان دے دی تھی، عتیق الرحمان کی اہلیہ جھگڑ کر والدین کے گھر چلی گئی تھیں۔ چند روز قبل کراچی میں دوسری شادی کیلیے اجازت مانگنے پر بیوی نے طیش میں آ کر شوہر پر چھری سے حملہ کر دیا تھا جبکہ ملزمہ نے خود بھی اپنی گردن کاٹ لی تھی۔ یہ واقعہ منظور کالونی میں پیش آیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا تھا کہ شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کیلیے اپنا گلا بھی کاٹ لیا تھا، دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ دوسری شادی کے حوالے سے جھگڑے ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں