ہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر خانپور کے علاقے جہاں آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم تین چور بچیوں کے جہیز کا سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس غریبوں کی دادرسی کے بجائے انہیں صرف تسلیاں دے رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رات گئے گھر میں چوری کی واردات ہوئی اور نامعلوم چور جن کی تعداد تین بتائی جاتی ہے وہ تین بہنوں کے لیے جمع کیا گیا جہیز کا سامان، تین تولے سونا، تین لاکھ روپے نقد اور گھر کا دیگر سامان چوری کر رفوچکر ہوگئے۔ مذکورہ بچیوں کی چند روز بعد ہی شادی ہونے والی تھی۔ غریب والدین بیٹیوں کے جہیز کا سامان چوری ہونے کے بعد غم اور ان کے مستقبل کے فکر سے نڈھال ہیں۔ پولیس میں رپورٹ درج کرائے جانے کے باوجود پولیس چوری کا سامان ریکور کرانے اور درخواست گزاروں کی داد رسی کے بجائے انہیں تسلی اور تشفی دیتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ متاثرہ فیملی نے وزیر اعلی پنحاب مریم نواز، ڈی پی او حیم یارخان سے چوروں کو گرفتار کرنے اور سامان برآمد کرانے کی اپل کی ہے۔
11