12

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: سہہ ماہی وظائف کی شفاف تقسیم، سخت نگرانی کے احکامات

سکھر : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مستحق خاندانوں میں بینظیر کفالت کے تحت جاری سہہ ماہی وظائف کی تقسیم کا عمل قائم کردہ کیمپوں میں جاری ہے اس سلسلے میں چوتھے فیز میں نارتھ زون سکھر ریجن کے تین اظلاع خیرپور ، گھوٹکی اور کشمور کندھکوٹ کے اظلاع شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ذوالفقار علی شیخ نے ان تمام اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے سخت نگرانی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زونل آفیس سکھر میں افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منقعد کیا اور سہہ ماہی قسط کے متعلق ملنے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو موثر اقدامات اٹھانے کے ساتھ ادائیگی مراکز میں سخت نگرانی کے بھی احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں زونل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سکھر عبدالحفیظ ناپر، ڈائریکٹر این ایس ای آر عرفان رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الخالق و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ذوالفقار علی شیخ نے اجلاس میں بتایا کہ سکھر کے مختلف اظلاع کے دورے کے دوران 139 سے زائد ایجنٹ مافیا جو کہ رومنگ اور دیگر شکایات میں شامل تھے انکو فوری طور پر بلاک کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ایجنٹ جو کہ کٹوتی یا رومنگ کے عمل میں ملوث ہوگے انکو کسی بھی صورت میں کیمپ سائٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں جائے گی اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈی جی سندھ ذوالفقار علی شیخ نے بتایا کہ مستحق خواتین میں 10500 کے وظائف کی شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے صوبے سطح کی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ فیلڈ میں اپنے سخت نگرانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ہیڈکوارٹر کی ٹیمیں بھی سہہ ماہی قسط ادائیگی مراکز میں سخت نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے مدنظر رکھتے ہوئے ببرلو میں بھی ادائیگی مرکز قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خواتین اور لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحق خواتین کو ادائیگی مراکز سے اپنے پورے 10500 پیسے وصول کریں اور کسی کو بھی ادائیگی مرکز کے اندر اور باھر ایک روپیہ بھی دیں اور اگر کوئی زبردستی کٹوتی کرے تو اسکی شکایات ادائیگی مراکز پر موجود بی آئی ایس پی کے افسران کو شکایت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں