20

کراچی: نمائش چورنگی پر پولیس کی شیلنگ، متعدد مظاہرین گرفتار، کئی اہلکار زخمی

کراچی: نمائش چورنگی پر پولیس کی شیلنگ، متعدد مظاہرین گرفتار، کئی اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے کو ختم کروانے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کمانڈو زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لسبیلہ، ناگن چورنگی، کورنگی، ملیر، اور شیر شاہ سمیت کئی مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں