7

جی ایچ کیوحملہ کیس:ای ٹی سی عدالت نےآخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ دونوں ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔   انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 6 جنوری سے اڈیالہ جیل میں ریگولر ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔ آئندہ تاریخ پر جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم سے گواہان طلب کرلیے گئے۔ عدالت نے 2 مسلسل غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی اور دائمی وارنت گرفتاری جاری کردئیے جبکہ دو درخواستیں بھی مسترد کی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کچہری عدالت میں کی۔  بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودہری کی فرد جرم عائد کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ عمر ایوب کی  کی وعدہ معاف گواہ کے بیان کی مصدقہ نقل فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے سرکاری پراسیکیوٹر کو 6 جنوری کا نوٹس جاری کر دیا۔ مسلسل غیر حاضر دو ملزم کارکنان شاہیر سکندر اور محمد عاصم کو اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت سے بھیجی روبکار پر حاضری لگائی گئی ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت پیش ہوئے۔ آئندہ تاریخ پر سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں