10

بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل نوجوان کو موٹر سائیکل دینے کے باوجود گولی ماری گئی

تفصیلات کے مطابق بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق نوجوان جمال کی سائٹ کے علاقے میٹروول میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واردات کیسے ہوئی، اس سلسلے میں مقتول جمال کے ساتھی نے بتایا ’’میں جمال کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود تھا، ملزمان پیچھے سے آئے اور دھکا دے کر موٹر سائیکل کو گرا دیا۔‘‘ ساتھی نے بیان میں کہا ’’دونوں ملزمان کے پاس پستول تھے، لیکن وہ کافی گھبرائے ہوئے تھے، موٹر سائیکل دینے کے باوجود لٹیرے نے 4 گولیاں ماریں، ایک گولی جمال کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔‘‘ بیان کے مطابق زخمی جمال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آدھے گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔ مقتول نوجوان کے والد نے فریاد کرتے ہوئے کہا ’’میرے بیٹے کی کچھ دنوں میں شادی تھی، گھر میں خوشیوں کا ماحول تھا، قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں