فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل : زیرِ حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلیئنز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، خواجہ حارث کےمعدےمیں تکلیف ہےاس لئے پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے زیرِ حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کےحوالےسےاٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکےہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیئنز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی