پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے آپ نے آئی سی سی میں پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی بات کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی اور ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے لیے تیار ہے، پاکستان اور کرکٹ کی بہتری کے لیے جلد خوشخبری آئے گی۔