تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات حادثےمیں محفوظ رہیں ، وہ پنجاب یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں۔ حادثے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات متبادل گاڑی میں روانہ ہوئیں ، حادثے میں صوبائی وزیراقلیتی امورسرداررمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی ہٹ ہوئی۔ گاڑیوں کے تصادم میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی محفوظ رہے ، جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگی اور اچانک بریک لگنے سے رکشا 3 گاڑیوں کی زد میں آیا۔