8

:سکھر میں شہر کو محفوظ بنانے اور مختلف سماجی مسائل جیسے منشیات کے پھیلاؤ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے “انڈس ایگل اسکواڈ” کا آغاز کیا گیا ہے

سکھر میں شہر کو محفوظ بنانے اور مختلف سماجی مسائل جیسے منشیات کے پھیلاؤ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے “انڈس ایگل اسکواڈ” کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ اسکواڈ سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس اسکواڈ کی لانچنگ تقریب پولیس مددگار 15 کے دفتر میں ہوئی، جس میں میونسپل کارپوریشن کے میئر ارسلان اسلام شیخ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، سندھ حکومت کے ترجمان اور دیگر اہم شخصیات نے فیتہ کاٹ کر اسکواڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انڈس ایگل اسکواڈ 60 اہلکاروں پر مشتمل ہے، جن میں 20 اہلکار اینٹی انکروچمنٹ ٹیم سے ہیں۔ اس اسکواڈ کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 30 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، اور یہ اسکواڈ شہر کی 24 گھنٹے نگرانی کرے گا۔ اسکواڈ میں جلد ہی خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ شہر کی نگرانی مزید مؤثر ہو سکے۔اسکواڈ کا بنیادی مقصد شہر میں امن و امان کو بہتر بنانا، اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام، منشیات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا اور تجاوزات کا خاتمہ ہے۔ میئر ارسلان شیخ اور ایس ایس پی امجد شیخ نے اپنے خطاب میں اس اسکواڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فورس سکھر شہر میں عوام کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گی۔ خاص طور پر موٹر سائیکل چھیننے جیسے جرائم کی روک تھام میں یہ اسکواڈ مددگار ثابت ہوگا۔ اس اسکواڈ کی تشکیل سے شہر کی سکیورٹی میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو احساسِ تحفظ ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں