“14 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا ملزم گرفتار: تاوان نہ ملنے پر گلا کاٹ کر قتل کیا”
پولیس نے 14 سالہ فہیم میرانی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم عثمان بندھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق بچے کی گمشدگی کی اطلاع کے بعد ملزم نے تاوان کی خاطر اہلخانہ سے رابطہ کیا، تاہم رقم نہ ملنے پر فہیم کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے ٹیکنیکل کارروائی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا، اور بچے کی لاش کینال میں پھینک دی گئی تھی۔ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔