37

سندھ ہائی کورٹ میں IBA ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں کی آرڈرز نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئی بی اے (IBA) ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں نے تین سال سے آرڈرز جاری نہ ہونے پر درخواست دائر کی۔

درخواست گزار علی احمد شر سمیت 131 امیدواروں نے سیکریٹری تعلیم، ڈائریکٹر تعلیم اور متعلقہ افراد کو فریق بنایا ہے۔

امیدواروں کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت نے 2021 میں آئی بی اے کے ذریعے پی ایس ٹی (PST) اور جے ای ایس ٹی (JEST) کے امتحانات لیے تھے، جن میں 40 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کامیاب ہوئے، لیکن تین سال گزرنے کے باوجود آرڈرز جاری نہ ہونے سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

امیدواروں کا کہنا ہے کہ عمر کی رعایت ختم ہونے کی وجہ سے نوجوان اساتذہ غیر یقینی صورتحال میں مبتلا ہیں اور کچھ امیدوار انتہائی اقدامات کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق ہزاروں اسکول بند ہیں اور لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، لیکن حکومت اساتذہ کے آرڈرز جاری کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

درخواست آئندہ ہفتے عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں