تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دادی کے چالیسویں کی تقریب کے لیے پوتے نے 12 ہزار سے زائد افراد کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا، جس میں پورے پاکستان سے کنگرہ برادری کے افراد نے شرکت کی۔بھکاری خاندان کے پوتے نے بتایا کہ چالیسویں کے لیے تقریباً سوا کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ کراچی، پشاور، اور سوات سمیت دور دراز علاقوں سے مہمانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔سیالکوٹ سے آنے والے باورچی نے بتایا کہ تقریب کے لیے 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، جبکہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربہ جات بھی تیار کیے گئے تھے، جو مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی اہتمام کا حصہ تھے۔
16