محمود آباد تھانے میں تین سالہ شیزہ شہزادی کے والد کی مدعیت میں قتل بالسبب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ والد نے بتایا کہ اپنی بیٹی کو بخار ہونے پر نجی کلینک لے گئے تھے، جہاں ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگا دیا۔ انجیکشن کے کچھ گھنٹے بعد بچی کی حالت بگڑ گئی، اس کی جلد پر سوجن اور خون کا جمع ہونا شروع ہوگیا۔
والد نے جناح اسپتال میں علاج کرانے کے دوران ڈاکٹر سے سن کر بتایا کہ غلط انجیکشن کی وجہ سے بچی کی جان جا چکی ہے۔ والد نے نجی کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو اختر کالونی کے نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے شیزہ شہزادی جاں بحق ہو گئی تھی۔