تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو چینی قافلے پر خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملیر کورٹ کےروبروگرفتارمرکزی ملزم کو پیش کردیاگیا، گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کو چشم دید گواہان نے شناخت کر لیا، جس کے بعد اب مزید قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
