8

پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری محلے میں ایک خاتون نے پڑوسی کے گھر سے سونے کے زیورات چرانے کے بعد اسے بیچ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔ بغدادی پولیس حکام نے بتایا کہ 20 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کا مقدمہ 27 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پہلے ملزم عمران کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس کی بیوی شہناز نے چوری کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چکی گئی تھی، ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو تھانہ بغدادی کے تفتیشی افسر سعید احمد نے گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں