مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں افسوسناک واقعہ ہوا، کیا حکومت ان واقعات کو روکنے کیلیے مؤثر پالیسی بنا رہی ہے؟اسد قیصر نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں ملک میں امن و امان کی بحالی کیلیے جامع پلان بنایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، تمام قیادت ان کی رہنمائی کرے، ہمیں امن، روزگار، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔
14