4

عامر خان اور اجے دیوگن نے فلم ’عشق‘ کے سیکوئل کے بارے میں اپنی دل کی بات شیئر کر دی

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، معروف اداکار عامر خان اور اجے دیوگن نے حال ہی میں فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ کی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں شرکت کی، جس میں فلم ساز اندرا کمار کے بیٹے امان اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

تقریب کے دوران عامر خان نے کہا، “جب بھی میری اجے دیوگن سے ملاقات ہوتی ہے، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ ہماری ملاقاتیں اکثر نہیں ہو پاتیں، لیکن جب بھی ہم ملتے ہیں، تو ایک دوسرے سے بڑی محبت اور گرمجوشی کے ساتھ ملتے ہیں۔”

اجے دیوگن نے ’عشق‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، “عامر خان کے ساتھ ’عشق‘ میں کام کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری اندرا کمار نے کی تھی، اور اس میں کاجول اور جوہی چاولہ بھی مرکزی کردار میں تھیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم نے ’عشق‘ کے سیٹ پر بہت مزہ کیا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر ساتھ میں کام کرنا چاہیے۔” اس پر عامر خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “ہاں، ہمیں ایسا ضرور کرنا چاہیے۔”

عامر خان نے اپنی گفتگو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا جس میں اجے دیوگن نے انہیں شوٹنگ کے دوران ایک بندر کے حملے سے بچایا تھا۔ عامر خان نے بتایا، “جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے، تو ایک بندر نے ہم پر حملہ کیا تھا، اور اجے نے مجھے بچایا تھا۔”

اس پر اجے دیوگن نے مسکراتے ہوئے کہا، “یہ سب عامر کی وجہ سے ہوا تھا، کیونکہ وہ بندر پر پانی پھینک رہے تھے، اور پھر لڑکی کی طرح ’بچاؤ بچاؤ‘ چلاتے ہوئے اِدھر اُدھر بھاگ رہے تھے۔”

تقریب کے اختتام پر دونوں فلم اسٹارز نے ’تیرا یار ہوں میں‘ میں امان کے ڈیبیو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کی کامیابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں