8

دنیا بھر کے رہنماؤں نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کو لکھے گئے ایک خط میں کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں حمایت کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمے داروں کا احتساب کیا جائے۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے ہولناک دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے،جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے نے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، اور حملہ آور نے سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں