تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے 185 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، قومی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹںگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اسکے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 44 نز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور اسکے بعد 139 کے مجموعی اسکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنینکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تین رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 12رنز بنا کر چلتے بنے۔دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن یہاں بابراعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد کامران غلام 5 رنز اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان محمد رضوان 44 رنز کی اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے اور مارنس لبوشین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے لیکن 148 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ڈیبیو کرنے والے عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اور حارث رؤف صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ نسیم شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
6