گردشی قرضوں کا بحران پی ایس او کے منافع کو نمایاں طور پر متاثر کررہا ہے، سب سے زیادہ درآمدی ایل این جی کے واجبات سوئی ناردرن گیس پر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے حبکو پر بھی 14 ارب 80 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، درآمدی ایل این جی کے واجبات 515 ارب روپے ہوگئے ہیں۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 515 ارب 28 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، توانائی سیکٹر نے پی ایس او کو 189 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔پی آئی اے نے پی ایس او کو 29 ارب 25 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ایکسچینج ریٹ کے فرق کی مد میں واجبات 57 ارب 31 کروڑ ہوچکے ہیں۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریز، درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ادائیگی بھی کی جانی ہیں، پی ایس او نے متعلقہ وزارتوں سے 50 ارب واجبات کی رقم مانگ لی ہے۔
12