35

عمران خان کو جیل میں غیر معیاری کھانا دیا گیا جس سے ان کو الٹیاں ہوئیں،بشریٰ بی بی کے کھانے میں مُختلف چیزیں ملائی گئیں: عمر ایوب کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے ان کو الٹیاں ہوئیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں ان کو سلام ، بانی پی ٹی آئی عمران خان آور بشریٰ بی بی کو میرٹ پر کیسز سے بری کیا گیا، حسان نیازی اور شاہ محمود قریشی ملٹری کورٹس میں ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ قیادت اورکارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رات شیخ وقاص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، سب جعلی کیسز ہیں ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے اندر بجلی اور پانی بند ہیں، عمران خان کو کھانا ٹھیک نہیں دیا جارہا، جس کی وجہ سے ان کو الٹیاں ہوئیں، اے ٹی سی کورٹ نے 9 مئی کیس کی نقول تقسیم کی ہیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں، بشریٰ بی بی لوہے کی دیوار کی مانند کھڑی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں