مابرکبادوں کا سلسلہ جاری:نامزد چیف جسٹس کی چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقاتیں

 جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلی مبارکباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیI نے دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان آج دو بار ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل چیف جسٹس چمبرمیں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کومبارک باد پیش کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد قبول کی۔ مقدمات کی سماعت کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے دوسری ملاقات بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی جسٹس منصورعلی شاہ کے چمبر میں بھی گئے، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید نے بھی ملاقاتیں کیں اور مبارکباد دی۔