8

پی آئی اے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی آفیشل ایئرلائن بن گئی

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کو دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں آفیشل ایئرلائن قرار دے دیا گیا۔ قومی ایئر لائن 4 طیاروں کے ذریعے آئیڈیاز 2024 کی تشہیری مہم چلائی جائے گی، 2 بوئنگ 777 اور 2 ایئر بس طیاروں پر آئیڈیاز کا لوگو چسپاں کردیا گیا ہے۔ دفاعی نمائش 19 سے 22 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی ، قومی ایئرلائن دفاعی نمائش میں اپنی پریسیجنگ انجینئر کا اسٹال بھی لگائے گی۔ خیال رہے پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں