12

مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے امید باندھ لی

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج مخصوص نشستوں کے دوبارہ ملنے کے لیے پُرعزم ہیں اور مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے امید باندھ لی۔ تمام جماعتوں نے مخصوص سیٹوں پرمعطل اراکین کو اسلام آبادبلالیا ، آج تمام 23 معطل ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی بلالیا گیا ہے۔ اسپیکر کے خطوط پر الیکشن کمیشن سے بحالی کی صورت میں ارکان ایوان میں حاضر ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئینی ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے۔ مخصوص سیٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اسپیکرز کے خطوط کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا ہے، اس معاملے پر آج حتمی اجلاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص سیٹوں پرآج کوئی فیصلہ کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بھی خطوط کا جائزہ لیا، قانونی ٹیم نے کئی پہلوؤں پر الیکشن کمیشن کوبریف کیا۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے کا اطلاق قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پنجاب،کےپی اور سندھ میں بھی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں ، پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کو کسی اور جماعت یا آزاد امیدوار تصورنہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں