8

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024ء برطانیہ کے علاقے ویلز میں 4 سے 13 اکتوبر کے دوران منعقد ہوئیں۔اس سال ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے انعقاد کے 65 سال مکمل ہوئے، مشق کے دوران ٹیموں کو بہترین پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف رکاوٹیں عبور کیں۔جن میں دشوار گذار علاقوں میں گشت اور ان پیچیدوں علاقوں میں حالات کا سامنا کرتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل تھا، جن میں مختلف ٹاسک کو طے کرنا بھی شامل تھا۔اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لئے ایک قابل فخر موقع ہے، پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لئے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں