8

پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی، اس دوران سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق آج سے 14 اکتوبر تک ہوگا، دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظرعوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، امن و امان کا قیام،انسانی جان اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں