29

خیبر پختونخوا پولیس کے گرفتار 9 پولیس افسران و اہلکاروں کی شناخت ہو گئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والے پولیس ملازمین کو خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انھیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔ اب گرفتار ہونے والے پولیس ملازمین کی لائن ہیڈکوارٹر سے شناخت کرا لی گئی ہے، ان ملازمین میں کفایت اللہ، فرمان اللہ، شعیب، سلمان، ہارون، عمران، عبدالخالق، نجیب اور رفعت اللہ شامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق رفعت اللہ ایف سی کا اہلکار جب کہ نجیب اے ایس آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے گرفتار اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں