38

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کہاں تک پہنچا؟

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس آج 3اکتوبر کو ہوگااجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نجکاری سینیٹر محمد طلال بدر کریں گے، اجلاس میں بریفنگ لی جائے گی کہ پی آئی اے کی نجکاری کاعمل کہاں تک پہنچا؟وزیر نجکاری اورنجکاری کمیشن کے اعلیٰ حکام کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔اجلاس میں بڈنگ کی تاریخ میں توسیع پربھی قائمہ کمیٹی ارکان سوالات کریں گے جبکہ نجکاری کے حوالے سے اب تک کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نجکاری تاخیر کا شکار ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے حصص گرنے پر بھی سوالات ہوں گے ، چار کاروباری دنوں میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت  5 روپے کم ہوچکی ہے۔یاد رہے نجکاری کمیشن  نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلیے بڈنگ (بولی) کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔کمیشن کے مطابق پی آئی اے نجکاری کیلیے بولی یکم اکتوبر کے بجائے 31 اکتوبر کو ہوگی جبکہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی، بولی کیلیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں