8

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے مزید ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کردی.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے امریکہ میں بات چیت کے دوران ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کا معاملہ اٹھایا۔ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کا مطالبہ کیا۔دوران ملاقات میں وزیراعظم نے 7 بلین ڈالر کے پروگرام کیلئے کامیاب اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون کوسراہتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ،نجی شعبے کی ترقی کوفروغ دینے کےحکومتی عزم کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے کی تکنیکی معاونت ،صلاحیت سازی کے پروگرامز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی معاونت سےاداروں کو مضبوط ،معاشی انتظام بہتر بنانے میں مدد ملی۔منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے اور جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ذرائع کا کہنا ہے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ماہ واشنگٹن میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی مینٹگ کےدوران اس معاملہ کواٹھائیں گے، یہ رقم پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے اثرات سے بچاؤ پرخرچ کی جائے گی۔پاکستان نے جون میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست کی تھی، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا پاکستان پہلے لانگ ٹرم پروگرام پر بات کرے۔یاد رہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کیلئےسات ارب ڈالرکا اسٹیڈ بائی اریجنمنٹ منظور کرلیا ہے اور پاکستان شرائط پوری کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں