23

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نااہلی اور بدنظمی پر تین افسران کو 120 دن کے لئے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نااہلی اور بدنظمی پر تین افسران کو معطل کردیا اور .نوٹفیکیشن جاری کردیا۔معطل ہونے والوں میں ڈائریکٹر ایڈمن صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری، الیکشن افسر کراچی خدا بخش اور صوبائی الیکشن کمیشنر سندھ شریف اللہ شامل ہیں۔نوٹفیکیشن میں کہا گیا کہ تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے، چیف الیکشن کمیشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر تین افسران کو 120 دن کے لئے معطل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں