6

پاکستانی پیس کیپرز میجر ثانیہ صفدر اور میجر کومل مسعود کو مثالی کارکردگی پر جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا ایک اور عالمی اعتراف سامنے آیا، میجر ثانیہ صفدر کو یو این امن مشن قبرص میں خدمات پر جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔میجر کومل مسعود کو بھی وسطی افریقی جمہوریہ میں مثالی کارکردگی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی خواتین آفیسرز کو اقوام متحدہ کے نظریات کے فروغ میں شاندار کارکردگی اور عزم پر ایوارڈز دیے گئے۔یہ ایوارڈز یو این انڈر سیکرٹری جنرل، ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نیویارک کی طرف سے دیے گئے، خواتین افسران کو ایوارڈز ملنا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور امن کی کوششوں میں مثبت کردار کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں