7

سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے معاملات کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا، دونوں رہنماؤں نے معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔رہنما جے یو آئی ف نے ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کو فون کال کی اور کہا مصروفیات کے باعث کال بیک نہ کرسکا، مل کر آگے چلیں گے۔دوسری جانب پروگرام الیونتھ آور میں راشد سومرو نے سینیٹر کامران مرتضیٰ سے رابطہ کرانے کا کہا تھا، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی قیادت کا معاملات کو خوش اصلوبی سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔یاد رہے جے یوآئی ایف کے رہنما کامران اپنے موقف پر قائم ہے اور بلاول بھٹوکی گفتگوکی پھرنفی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے بالکل کہا تھا مجبوری ہے،بلاول بھٹو کو میں نے کہا تھا اس قسم کی ترمیم کی امید آپ سے نہ تھی، جس پر بلاول نے دوسرےدن ملاقات میں کہا آرٹیکل آٹھ میں ترمیم کو نکلوادیا جبکہ مولانا سے ملاقات میں بلاول بھٹوآرٹیکل آٹھ میں ترمیم کی حمایت کررہےتھے۔جے یوآئی ایف رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول کوسمجھایاآرٹیکل آٹھ میں ترمیم پر لوگ ہمیں نہیں چھوڑیں گے، آئینی ترامیم کراناہمارامسئلہ نہیں کیونکہ ہم حکومتی بینچز پر تو نہیں بیٹھے،پی پی اپنامسودہ پیش کرے گی تو پھر ہم اپنا مسودہ پیش کرینگے تاہم پی پی نےاب تک اپنامسودہ شیئرنہیں کیا۔انھوں نے بتایا کہ گاڑی چلارہا تھااس لیےمرتضیٰ وہاب کی کال ریسیونہ کرسکا، مرتضیٰ وہاب نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا،ورنہ بات ہوجاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں