10

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، ٹیسٹ 22 کو پورے پاکستان سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 12 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 22 ستمبر کو پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا،گجرات اوررحیم یارخان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امیدواروں اورسپروائزری عملے کےعلاوہ کوئی امتحانی مراکزمیں داخل نہیں ہوسکے گا اور امتحانی مراکز سے 100گز کےفاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پرپابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور اطراف میں کسی قسم کےاحتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔خیال رہے ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں