7

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے تین سال میں پاکستان کو دو بلین ڈالر سالانہ امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات ہوئی۔صدر اے ڈی بی نے پاکستان کےمعاشی استحکام کےحالیہ اشاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی اگلےتین سال میں پاکستان کو 2 بلین ڈالر سالانہ امداد فراہم کرے گا۔صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اےڈی بی سے تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیےپاکستان کی مالی ضروریات کافی زیادہ ہیں۔صدر آصف زرداری نےپاکستان کو درپیش اقتصادی ،موسمیاتی چیلنج سےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی،سیلاب نےمعیشت اور سڑکوں کےبنیادی ڈھانچےپراثرات مرتب کیے۔صدرمملکت نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی کےلیے اے ڈی بی کےتعاون کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں