16

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سو رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں