18

سیکیورٹی فورسز کی سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کی سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردشہرمیں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پشین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔سرخاب مہاجر کیمپ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔پولیس حکام نے بتایادہشت گردشہرمیں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔ترجمان نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات کارروائیوں کےدوران شدیدفائرنگ سے3دہشتگردزخمی بھی ہوئے، یہ آپریشنز چھبیس اگست کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کئے گئے، ان آپریشنز کا مقصد گھناونی کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں