11

ابابیل پولیس اسکواڈ کے اہلکار کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

ابابیل پولیس اسکواڈ کے اہلکار کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، بیوی ہی قاتلہ نکلی، ماں اوربھائی کے ساتھ ملکر کر شوہر کو قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ابابیل پولیس اسکواڈ کے اہلکار کی خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ اہلکار کو اس کی بیوی نے رقم کے تنازع پر قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا۔18 اگست کو افتخار نامی اہلکار کی مبینہ خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہواتھا، اہلکار کو اس کی بیوی نے ماں اوربھائی کے ساتھ ملکرقتل کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بالا ماڑی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا تاہم مقتول اہلکار کی ساس اور سالہ فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق ملزمہ نےتحقیقات کارخ موڑنےکیلئےتعویزبھی کرائےتھے لیکن تفتیشی ٹیم نے جعلی پیرسےکرائےگئےتعویذ بھی برآمد کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں